چوک سرور شہید: ڈاکو آئل ایجنسی سے  1 لاکھ لوٹ کر فرار‘کارروائی شروع

چوک سرور شہید: ڈاکو آئل ایجنسی سے  1 لاکھ لوٹ کر فرار‘کارروائی شروع

  

 چوک سرور شہید (ٰسپیشل رپور)چوک سرور شہید میں دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار آئل ایجنسی سے دن دہاڑے ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے، تفصیل کے مطا بق رنگ پور(بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

 روڈ پر ٹی ایچ کیو کے سامنے موجود محمد یو سف آئل ایجنسی والے کے پاس دو موٹر سائیکل سوار آئے اور اس سے 1500کا مو بل آئل خریدا اور بانچ ہزار کا نوٹ دے دیا جب یو سف نے بقایا دینے کیلئے دراز کھو لا تو اس میں موجود ایک ہزار کے نوٹوں کی ایک لاکھ روپے کی کا پی موجود تھی جسے نا معلوم ڈاکو نے اٹھا یا اور باہر موجود موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے محمد یو سف آئل یجنسی والا شور مچاتا رہ گیا پو لیس تھا نہ سرور شہید کو اطلاع دینے پع ملزمان کی تلاش کی گئی تاہم ملزمان کا سراغ نہ مل سکا۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -