ملتان: مختلف علاقوں میں چور‘ ڈاکو سرگرم‘ لاکھوں کا سامان ”پار“ 

ملتان: مختلف علاقوں میں چور‘ ڈاکو سرگرم‘ لاکھوں کا سامان ”پار“ 

  

ملتان (وقا ئع نگار)چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ہیں پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقے دیوان باغ سلیم رضا سے موٹرسائیکل سوار دو(بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

ا فراد جھپٹا مارکر موبائل جس میں نقدی مالیت 40ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی روڑ محمد طاہر سے موٹرسائیکل سوار ملزموں نے جھپٹا مارکر موبائل مالیت36ہزار لیگئے،تھانہ ممتازآباد کے علاقے بہاولپور بائی پاس صابر سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی5ہزار لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے محمد حمزہ کی موٹرسائیکل، چھے نمبرہوسٹل رانا محمد اکمل کے کمرے سے نقدی ودیگر سامان مالیت66ہزار، تھانہ نیوملتان کے علاقے گلشن مارکیٹ محسن علی کی موٹرسائیکل، قاسم علی کے گھرباہر سے رکشہ،تھانہ کینٹ کے علاقے نشتر روڑ شعیب کی موٹرسائیکل، تھانہ مظفر آباد کے علاقے حامد پورکنورہ محمد ایازکی فیکٹری سے کوائل مالیت 95ہزار، تھانہ دہلی کے علاقے ٹی بی روڑ خالد محمود کی جیب سے نقدی 35ہزار، چونگی نمبر چودہ محمد افضل کی موٹرسائیکل، بستی مسوان رخسانہ بی بی کیگھر سے ملزم عثمان وغیرہ نقدی 80ہزار، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے چوک شہیداں محمد حنیف کا موبائل مالیت22ہزار، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے عطا محمد کیگھر سے دوراس گائے مالیت5لاکھ، تھانہ قادر پور راں کے علاقے محمد اقبال کیگھر سے جانور مالیت2لاکھ70ہزارجبکہ تھانہ پاک گیٹ کے علاقے عبدالواحد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔

پار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -