4 مخالفین کا 55 سالہ شخص پر تشدد‘ ایک ٹانگ ٹوٹ گئی 

    4 مخالفین کا 55 سالہ شخص پر تشدد‘ ایک ٹانگ ٹوٹ گئی 

  

ملتان (وقا ئع نگار) گھاس کاٹتے ہوئے 55 سالہ شخص پر چار مسلح افراد نے تشدد کیا، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر جلالپور کے علاقے بستی کھوہ ٹبی سیداں کا (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

رہائشی امتیاز حسین اپنی زمین پر جانوروں کے لئے گھاس کاٹ رہاتھا کہ شفقت شاہ، فخر شاہ، قسور شاہ اور باقر شاہ مسلح ڈنڈے سوٹے و اسلحہ آگئے جہنوں نے امتیاز حسین کو ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے لئے ریسکیو1122کی مدد سے ٹحصیل ہیڈ کوارٹر داخل کروایا گیا،جہاں ڈاکٹرز کے مطابق امتیاز حسین کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی،جس کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات واضح ہے،پولیس کے مطابق کچھ روز قبل زمین کے تنازعہ پر دونوں فریقین کے مابین جھگڑا ہوا تھا جس کا مقدمہ بھی ملزم پارٹی نے فخر شاہ کی مدعیت میں تھانہ صدر جلالپور پیر والہ میں درج کروایا تھا،اسی رنج کی بنا پر ملزمان نے امتیاز حسین پر دھاوا بولا،جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور میڈیکل رپورٹ کے بعد ذمہ داران ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،تاہم واقعہ کے متعلق تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ٹانگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -