پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول مظفرگڑھ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
مظفرگڑھ (نمائندہ پاکستان)پولیس ڈرائیونگ سکول میں کرپشن فیول کی مد میں ماہانہ ہزاروں روپے کے بوگس بل پاس کروا لیے گے ڈی ایس پی ٹریفک بھی معاملے سے مکمل طور پر بے خبر، کرونا کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند تھے مگر ڈرائیور سرفراز مگسی سابقہ(بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)
انچارج ڈرائیونگ سکول کے دستخط سے ماہانہ 210 لیٹر پیٹرول اور 210 لیٹر ڈیزل ڈالواتا رہا اور کوپن پر انچارج کے جعلی دستخط بھی کرتا رہا ھے بطور ثبوت کوپن کے عکس موجود ہیں. جبکہ سکول کی ایس او پی کے خلاف ہر بیج میں اپنے ذاتی مفاد کے لیے 3 امیدواروں کی آدھی داخلہ فیس معاف کی گئی جبکہ ایک امیدوار کی مکمل فیس معاف کر دی گئی جو کہ سکول کی ایس او پی کی کھلم کھلا خلاف ورزی ھے جبکہ ان سے موصول رقم اپنی جیب میں ڈالی گئی. عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مطفرگڑھ سے یہ مطالبہ کیا جاتا ھے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ایسے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے. ڈی ایس پی ٹریفک سے جب اس معاملے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس معاملے سے مکمل طور پر لا علمی کا اظہار کیاہے۔
انکشاف