نواز شریف محب وطن سیاستدان‘ غداری مقدمہ سازش‘ سعید خان منیس 

نواز شریف محب وطن سیاستدان‘ غداری مقدمہ سازش‘ سعید خان منیس 

  

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان)  نواز شریف پر غداری کے مقدمات درج کروانے والوں کومعلوم ہونا چائیے کہ نواز شریف ملک کا وفادار سیاست دان ہے جس نے (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

ملک کو ایک پاور فل ایٹمی طاقت بنایا ہے مسلم لیگ ن ایک محب وطن سیاسی جماعت ہے موجودہ حکومت تاجروں کو سہولیات اور ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں تاجروں برادری کوتمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کئے گئے تھے تاجر حقوق نہ ملنے پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سابق رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس نے ٹبہ سلطان پور کی نیو مارکیٹ میں چوہدری یاسین کمبوہ کلاتھ ہاؤس کا افتتاح کرنے کے موقع پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا سعید احمد خان منیس نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکی ہے اور اب کسی ایسے مسیحا کی منتظر ہے جو انہیں موجودہ ظالم حکمرانوں سے نجات دلا سکیں چیف ایگزیکٹو چوہدری مقصودکمبوہ، چوہدری محمود کمبوہ، سابق رکن صوبائی وزیر آصف سعیدخان منیس، سید الطاف حسین شاہ ہاشمی، سید شوکت حسین شاہ، صفدر پرویز ماہنی،سابق ضلعی وائس چیئر مین عاصم سعید خان منیس، صدر انجمن تاجران نیو مارکیٹ چوہدری طارق رشید کمبوہ، مرکزی صدر چوہدری حاجی مہندی حسن کمبوہ،صدر پریس کلب چوہدری مظفر سلطان کمبوہ، چوہدری محمد شاکر کمبوہ، ماسٹر محمد صدیق بندیشہ،چوہدری مبشرحسن کمبوہ، چوہدری زاہد اقبال کمبوہ ایڈوکیٹ، محمد اشرف کمبوہ عرف بھولا، چوہدری سعید کمبو ہ نمبردار، چوہدری سہیل اجمل کمبوہ نمبردار، حافظ محمد طار ق سمرا، ایوب ککے زئی، محمد یعقوب کمبوہ، شکیل خان منیس، حافظ محمد اکرام سمیت سینکڑوں کی تعداد میں تاجر بھی موجود تھے۔  

سعید خان

  

مزید :

ملتان صفحہ آخر -