پاکستان کی سرکاری یونیورسٹیوں میں طلبہ  کیلئے احساس سکالر شپ پروگرام شروع

پاکستان کی سرکاری یونیورسٹیوں میں طلبہ  کیلئے احساس سکالر شپ پروگرام شروع

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کے طلبہ کیلئے احساس سکالر شپ کا اجراء کردیا گیا، بی ایس آنرز ڈگریوں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو ایچ ای سی پورٹل پر درخواستیں جمع کرانے کی ہدایات کردی گئیں۔  تفصیل کے مطابق رواں تعلیمی سال کیلئے سکالرشپ کی آن(بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

 لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے۔  یہ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا رہے گا۔ سکالرشپ درخواست میں متعلقہ یونیورسٹی کا نام درج کرنا ضروری ہے۔ ملک بھر کی 119 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں 4 اور 5 سالہ انڈر گریجویٹ پروگرامز میں زیرِ تعلیم طلبہ سکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایچ ای سی کے مطابق جن طلبا کے والدین کی آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہے، وہ احساس سکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔احساس اسکالرشپ میں 100 فیصد ٹیوشن فیس اور 4 ہزار روپے ماہانہ گزر بسر کا وظیفہ بھی شامل ہے۔

شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -