یوٹیلٹی سٹورز پرآٹا‘ گھی‘ چینی کی  قلت برقرار‘ شہری خالی ہاتھ واپس 

   یوٹیلٹی سٹورز پرآٹا‘ گھی‘ چینی کی  قلت برقرار‘ شہری خالی ہاتھ واپس 

  

  رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی‘ چینی‘آٹا کی قلت برقرار ہے‘ خریدار پریشان ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق چینی اور آٹا کی بدستور قلت ہے‘ چینی تین دن سے سپلائی نہ ہونے سے رحیم یارخان شہر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قلت جبکہ درجہ اول اور درجہ دوم کے گھی(بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

 کی بھی کئی ہفتوں سے یوٹیلیٹی سٹورز پر سپلائی بہتر نہ ہوسکی‘ آٹا کھپت کے مقابلے صرف تیس فیصد سپلائی ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔ خریداروں محمد ارشد‘راشد‘اصغر علی‘راحیل حسین‘جنید احمد کا کہنا ہے کہ سستی اشیا مل نہیں رہیں‘ مارکیٹ سے مہنگی خرید کر گزارا کرنا پڑ رہاہے‘کئی کئی دن چکر لگانے پڑتے ہیں‘ کبھی آٹا نہیں ملتا‘ کبھی چینی اور کبھی گھی نہیں ملتا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا نہ ملنے سے بازار سے مہنگی خریدنے پر مجبور ہیں‘ حکومت ریلیف کاغذوں میں نہیں‘حقیقی معنوں میں دے جبکہ اشیا کی عدم دستیابی یا قلت پر یوٹیلیٹی سٹورز حکام کا کہنا ہے کہ کل شام تک چینی کے ٹرک ویئرہاؤس تک پہنچ جائیں گے۔ آٹا یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ کے مقابلے سستا ہے جس کی وجہ سے کھپت بڑھ گئی ہے‘ آٹے کی سپلائی جاری ہے لیکن صارفین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے‘ گھی کی سپلائی شروع ہوچکی ہے جلد قلت ختم ہوجائے گی۔

برقرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -