آن لائن شاپنگ میں مصنوعات پر رعایت پیش کر رہے ہیں، دراز

آن لائن شاپنگ میں مصنوعات پر رعایت پیش کر رہے ہیں، دراز

  

لاہور(پ ر)پاکستان میں سب سے بڑا آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم دراز 10 سے 16 اکتوبر 2020ء تک شروع ہونے والی 10.10 سیل 2020ء کے دوران 15 ملین مصنوعات پر رعایتیں پیش کر رہا ہے۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل کو اپنانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، دراز نے اپنے پلیٹ فارم پر ٹریفک میں نمایاں اضافہ کا مشاہدہ کیا ہے اور توقع ہے کہ سیل کے دوران بڑی تعداد میں آرڈرز وصول ہوں گے۔ اس دوران پلیٹ فارم پر پاکستان بھر سے 5 ملین صارفین کو 100 سے زائد کیٹیگرز میں 15 ملین مصنوعات تک رسائی پیش کرنے کے لئے درجہ بندی میں اضافہ ہوا ہے۔ صارفین کو محفوظ طریقے سے مصنوعات کی ڈلیوری کو یقینی بنانے کے حوالے سے کمپنی نے ڈلیوری روٹس کو بہتر بنایا ہے، ڈلیوری کے وقت میں کمی کی ہے اور کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں اپنے ویئر ہاؤسز کو ڈیجیٹلائز کیا ہے۔ 2018ء سے دراز نے ایک تیز ترین لاجسٹکس ایکو سسٹم کی تشکیل پر نمایاں سرمایہ کاری کی ہے جو ایک مضبوط ویئر ہاؤسنگ انفراسٹرکچر کی تکمیل ہے۔ اس کے نتیجے میں پلیٹ فارم نے پاکستان کے ای کامرس منظر نامے کے فروغ میں مدد کی۔ کمپنی کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چار ویئر ہاؤسز چلا رہی ہے جو 2 لاکھ مربع فٹ پر محیط ہیں۔ دراز اکتوبر میں فیصل آباد میں پانچواں ویئر ہاؤس شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔ حال ہی میں پلیٹ فارم کی لاجسٹکس آرم دراز ایکسپرس (DEX) نے اپنے دو سال مکمل کرلئے ہیں جس میں پاکستان کے 20 شہروں میں وسیع ڈلیوری نیٹ ورک کا قیام بھی شامل ہے۔ تھرڈ پارٹی لاجسٹکس پارٹنرز کی بڑی تعداد کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے DEX پاکستان کے 118 شہروں میں ڈلیوری سروس فراہم کر رہا ہے۔ 1500 DEX ہیروز (ڈلیوری ایجنٹس) کے ساتھ ڈیکس 60 دراز کی تمام ڈلیوری کا 60 فیصد حصہ کی خود ترسیل کرتا ہے۔ 

 دراز پاکستان کے چیف کسٹمر آفیسر احمد تنویر نے کہا کہ ایک مضبوط ویئر ہاؤس اور لاجسٹکس انفراسٹرکچر کی ترقی دراز کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ نہ صرف ہم پاکستان بھر میں لاکھوں صارفین کی ضروریات کو موثر طریقے سے پورا کرنے کے قابل ہوئے ہیں بلکہ ہم نے پاکستان کے ای کامرس منظر نامہ کو تبدیل کرنے میں بھی مدد کی ہے۔ 

 دراز اور DEX میں صارف کا تجربہ انتہائی اہم ہے اور اس میں بہتری لانے کے لئے اس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ سال کے دوران DEX نے پلیٹ فارم کو اس قابل بنایا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صارفین کو مفت ریٹرن پک اپس اور اشیاء کے نمایاں حصہ پر ایکسپریس ڈلیوری پیش کی جا سکے۔ پاکستان کے دیگر شہروں میں ان خدمات کی توسیع کے لئے منصوبہ جاری ہے۔ 

 دراز نے 300 کیئر چیمپس۔ کسٹمر سروس ایجنٹس پر مشتمل ایک بڑی کسٹمر سروسز ٹیم بھی تشکیل دی ہے جو ملک بھر میں لاکھوں صارفین کو معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سوالات کو موثر طریقے سے حل کر رہی ہے۔ ہر ماہ یہ ایجنٹس 50 ہزار ڈالر سے زائد کی ریفنڈ کو پروسیس کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ 

 دراز پاکستان کے چیف کسٹمر آفیسر قاسم شروف نے کہا کہ دراز میں صارف کے تجربہ کو انتہائی اہمیت حاصل ہے، ہم نے ایک مضبوط کسٹمر سروسز ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے اور اپنے خریداروں کے لئے ایک آسان سفر کی تشکیل کے حوالے سے اپنی لاجسٹکس اور آپریشنز کو آگے بڑھایا ہے۔ ہمیں اپنے مقاصد کی جانب اب تک کی جانے والی کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم خریداری کے تجربہ کو بڑھانے کے لئے اسے جاری رکھیں گے۔ 

 10.10 سیل کے دوران ایونٹ کے شریک سپانسرز میں پی اینڈ جی، یونی لیور، نیسلے، آر بی، ون پلس، ژاؤ می، ہائر اور ٹی سی شامل ہیں جو دلکش ڈیلز پیش کریں گے۔ صارفین پے منٹ پارٹنرز بشمول حبیب بینک لمیٹڈ، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، ویزا اور ایزی پیسہ کی جانب سے 10 فیصد تک رعایتیں حاصل کر سکتے ہیں۔ 

OOO

مزید :

کامرس -