حوالگی کیس، گلوکارہ صنم ماروی عدالت میں بچوں کو دیکھنے کیلئے روتی رہی

حوالگی کیس، گلوکارہ صنم ماروی عدالت میں بچوں کو دیکھنے کیلئے روتی رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)گلوکارہ صنم ماروی بچوں کی حوالگی کیس میں گزشتہ روز گارڈین عدالت میں بچوں کو دیکھنے کے لئے کمرہ عدالت کے باہر پھوٹ پھوٹ کر روتی رہی، درخواست گزار صنم ماروی کی جانب سے بچوں کے حوالگی کیس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قانون کے مطابق بچوں کو فوری طور پر ماں کے حوالے کیا جائے جب صنم ماروی عدالت پہنچیں تو وہ عدالت کے باہر بچوں کے دیکھنے کے لئے آبدیدہ ہوگئیں،عدالتی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صنم ماروی نے کہا کہ بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی،ایک ممتا اپنے بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے عام انسان تکلیف کا انداز نہیں کرسکتا،چھ ماہ سے غیر قانونی طور پر بچوں کو سابق شوہر نے زبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کے لئے گارڈین کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -