غفلت برتنے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک اور تھانیدار گرفتار

غفلت برتنے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک اور تھانیدار گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے انکوائری آفیسر کی رپورٹ کی روشنی میں دوران چیکنگ نجی ہوٹل غفلت برتنے اور دوران چیکنگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرنے پر  ایک اور تھانیدار کو گرفتار کروا دیا، چوکی انچارج طارق شہید کمبوہ سب انسپکٹر ارشد کیخلاف تھانہ نواب ٹاون میں مقدمہ درج کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سب انسپکٹر ارشد علی نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نجی ہوٹل کو چیک کیا چیکنگ کے دوران سب انسپکٹر ارشد علی پر ہوٹل چیکنگ کے دوران طالبہ کو ہراساں کرنے کا بھی الزام تھا  واقعہ پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کو حکم دیا تھا،  ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے فوٹیجز منظر عام پر آنے پر سب انسپکٹر کو معطل کردیا تھا،  ایس پی صدر نے چوکی انچارج طارق شہید کمبوہ سب انسپکٹر ارشد کو انکوائری میں قصور وار ٹھہرایا، انکوائری میں طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام درست ثابت نہ ہوا البتہ بغیر لیڈیز کانسٹیبل چیکنگ خلاف قانون تھی، انکوائری آفیسر کی رپورٹ کی روشنی میں سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اس حوالے سے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ کسی بھی اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، پولیس اپنے قانونی دائرہ میں رہ کر فرائض سرانجام دے، یادرہے اس سے پہلے بھی فرائض میں غفلت برتنے اور عوام و الناس کی دادرسی نہ کرنے پر متعدد اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -