اوکاڑہ: مختلف حادثات وواقعات میں 2کمسن بچوں سمیت معذور شخص جاں بحق 

  اوکاڑہ: مختلف حادثات وواقعات میں 2کمسن بچوں سمیت معذور شخص جاں بحق 

  

اوکاڑہ (نامہ نگار)مختلف حادثات و واقعات میں بچوں سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں آلوؤں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے 2کمسن بچے کچل ڈالے دونوں موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، ٹریکٹر ٹرالر بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکراتے ہوئے بچوں پر چڑھ گئی بتایا گیاہے کہ چک نمبر40/3Rاوکاڑہ میں سات سالہ شرجیل اوردس سالہ ارسلان کھیل رہے تھے کہ اچانک آلوؤں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہوکر بچوں کوکچل ڈالا اوردیوار سے ٹکراگئی دونوں بچے حادثے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اس دوران ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔دریں اثناء اوکاڑہ بازو سے معذور شخص روٹا ویٹرمشین کی زدمیں آکر کچلا گیا اورموقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،بتایا گیاہے کہ موضع راجووال کی نئی آبادی میں ایک بازو سے معذور غلام نبی اپنی زمین کوآلو کی بوائی کے لئے روٹا ویٹر کے ذریعے تیار کررہاتھاکہ اچانک ٹریکٹر سے اترا اورچلتی روٹا ویٹر مشین کی صفائی کرنے لگ گیا، صفائی کرتے کرتے روٹا مشین کی زد میں آگیا اورکچلاگیا جس کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -