کینٹ ڈویژن پولیس نے ایک ہفتہ میں 98ملزمان کو گرفتار کیا

  کینٹ ڈویژن پولیس نے ایک ہفتہ میں 98ملزمان کو گرفتار کیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی کینٹ ڈویژن فرقان بلال کی قیادت میں کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث98ملزمان گرفتار کر لیئے ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے17پسٹلز،04 رائفلزاور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے23ملزمان کے قبضہ سے  4کلو895گرام چرس اور114 لٹر شراب برآمد کی گئی ڈکیتی، چوری، چیک ڈس آنر، دھوکہ دہی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب23 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو گرفتار کیا گیا قمار بازوں کیخلاف کارروائی کے دوران 11 ملزمان گرفتار کر کے ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر20ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -