اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

 اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) اینٹی رائٹ فورس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ایس پی اینٹی رائٹ فورس جمیل ظفر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران شہر میں ہونے والے مظاہروں میں شریک افراد کو پرُامن طور پر منتشر کیا۔چہلم حضرت امام حسینؓکے موقع پر اینٹی رائٹ فورس کے740 جوانوں نے بہترین ڈیوٹی سرانجام دی۔عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے موقع پر 360 سے زائد اے آر ایف کے جوانوں نے سیکیورٹی دی۔چہلم و عرس کے موقع پر 100 سے زائد اے آر ایف کی خواتین اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔گذشتہ ہفتے 6 سے زائد یونینز کے احتجاج کے موقع پرُ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھی۔ ایس پی اینٹی رائٹ نے کہا کہ26 سے زائد مذہبی،سیاسی وسماجی اجتماعات پر لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کیا۔گذشتہ ہفتے 54 مختلف مقامات پر اینٹی رائٹ فورس کے 162 دستے روانہ کئے گئے۔سیاسی واہم شخصیات کی پیشی کے موقع پر 840 سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -