صوبائی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، متعدد شہریوں کولوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے عمیر سے 2لاکھ 80ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے شہزاد سے 1لاکھ 65ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے رضوان سے گن پوائنٹ ہر 1لاکھ 90ہزار کی نقدی لوٹ لیے.سمن آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے نعیم سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ 20ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے عاصم سے 2لاکھ، موبائل فون اوردیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے داؤد سے80ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،لوئر مال کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے رحمان سے45ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ ہربنس پورہ اور گارڈن ٹاون کے علاقے سے گاڑیاں اور مسلم ٹاؤن، نولکھا، شاہدرہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے لیں گے۔