موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، موٹر سائیکلیں،موبائل فونز،اسلحہ برآمد

موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، موٹر سائیکلیں،موبائل فونز،اسلحہ برآمد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری،چوکی فردوس مارکیٹ پولیس کی کارروائی،موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتارکر لیا گیا گرفتار ملزمان میں صائم اور عثمان شامل ہیں۔سب انسپکٹر صفدر عباس انچارج چوکی فردوس مارکیٹ نے بتا یا کہ ملزمان کے قبضہ سے 3موٹر سائیکلیں،موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا اورملزمان کا دوران تفتیش متعدد  وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے۔پو لیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے،ایس ایچ او نصیر آباد ملک اشرف ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے انچارج چوکی فردوس مارکیٹ اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -