آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی 

 آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی،عدالت نے ملزمان احد خان چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے پی ایل ڈی سی کے کمپنی سیکرٹری کو آئندہ تاریخ سماعت پرریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں جبکہ نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیاہے،گزشتہ روزنیب پراسیکیوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے،گشتہ روز آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس کے ایک گواہ شفیق اعجاز کے بیان پر جرح کی گئی،احد خان چیمہ کی جانب سے امجد پرویزایڈووکیٹ نے گواہ کے بیان ہر جرح کی،دوران سماعت عدالت نے کیس سے متعلق مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہر بار کہا ہے کہ سارا ریکارڈ لے کر آئیں،اس کیس میں شریک ملزم میاں شہباز شریف کے پلیڈر محمد نواز چودھری ایڈووکیٹ نے حاضری مکمل کروائی،میاں شہباز شریف پر آشیانہ کا ٹھیکہ پی ایل ڈی سی سے لے کر ایل ڈی اے کو دینے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -