صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی،عدالت نے نیب کو ضمنی ریفرنس دائر کرکے ٹرائل شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے،گزشتہ روزسابق سی ای او صاف پانی وسیم اجمل اور قمرالسلام راجہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر اسداللہ ملک عدالت میں پیش ہوئے،ملزموں پر صاف پانی کمپنی میں کروڑوں کی کرپشن کے الزامات ہیں،نیب کی جانب سے ملزم انجینئر قمر اسلام راجہ پر پلانٹس کا ٹھیکہ غیر قانونی طورپر مہنگے داموں دینے کا الزام عائد کیاگیا ہے جبکہ سابق سی ای او ملزم وسیم اجمل پر پراجیکٹ بڈنگ کے بعد غیر قانونی طور پر صاف پانی کمپنی کے کاغذات میں تبدیلیاں کرنے کا بھی الزام ہے۔