سرگودھا،پولیس نے ملزمان کو  اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

سرگودھا،پولیس نے ملزمان کو  اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

  

سرگودھا(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مقبول احمد وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ اقدام قتل کے مقدمہ میں چک نمبر67جنوبی کے رہائشی گرفتارملزمان عامر حیات ولد مہر خان سے کلاشنکوف، ندیم عباس ولد غلام محمد سے بندوق 12بوراور ندیم اقبال ولد دوست محمد سے پسٹل30بوروقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرکے ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -