تلونڈی، پولیس نے سرغنہ سمیت3ڈاکو پکڑ لئے
تلونڈی (نامہ نگار)مبینہ پولیس مقابلہ سرغنہ سمیت تین ڈاکو پولیس نے پکڑ لئے۔موٹر سائیکل چور گینگ کے دوارکان 4موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تلونڈی اٹاری کرم سنگھ روڈ پر رات کو ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ ایک شہری نے15پر کال کر دی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عبدالستار نامی ڈاکو کو موقع پر جبکہ دیگر دو ساتھی ڈاکووں کو رات گئے گرفتار کر لیا جبکہ موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ارکان خالد اور یاسر مجیدکو گرفتار کر کے 4عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں بر آمد کر لیں مزید تفتیش جاری ہے۔