گوجرانوالہ:جعلی فرد جاری کرنے والا پٹواری گرفتار
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ رائے نعیم الہ بھٹی کی ہدایت پر کرپٹ سرکاری اہل کاروں کے خلاف جاری مہم کے دوران سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر گوجرانوالہ آصف علی گیلانی نے ایک کارروائی کے دوران پٹواری محمد ایوب کو جعلی فرد جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
دریں اثناء ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین رائے ذوالفقار علی اور سرکل آفیسر قلب عباس نے انتقالات فیس اور لوکل گورنمنٹ نادہندگان سے ایک لاکھ روپے ریکوری کرنے کے بعد سرکاری خزانہ میں جمع کرادیئے ہیں۔