نیب دفتر کے باہر احتجاج میں شامل گاڑیوں کی پکڑ دھکڑکیلئے احکامات جاری

 نیب دفتر کے باہر احتجاج میں شامل گاڑیوں کی پکڑ دھکڑکیلئے احکامات جاری

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)مسلم لیگ ن کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا احتساب عدالت کے بعد نیب دفتر کے باہر احتجاج میں شامل گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کرنے کے لئے سی سی پی او نے احکامات جاری کر دیئے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صادحبزادیمریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر نیب انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا پولیس نے سیف سٹی اتھارٹی کی مدد سے احتجاج میں شامل گاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کیا نشاندہی کے بعدسی سی پی او نے گاڑیوں کو پکڑنے کے احکامات دیئے پولیس نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے چالیس سے زائد گاڑیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا تھا۔ مقدمہ کی تفتیش کرنے والے افسران نے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -