ساہوکا: تین منشیات فروش گرفتار، چرس، شراب برآمد

ساہوکا: تین منشیات فروش گرفتار، چرس، شراب برآمد

  

ساہوکا (نامہ نگار)صدر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون 4800گرام افیون 30لیٹر شراب بر آمد۔تفصیل کے مطابق ڈی پی او وہاڑی کی ہدایات پر ایس ڈی پی او بوریوالا شمس الدین خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا رانا نیک محمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش محمد مجاہدسے 4800گرام افیون نعمان حیدر سے 10لیٹر شراب،محمد عرفان سے 20لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمات کا اندراج کر لیا ہے ایس ایچ او صدر رانا نیک محمد نے کہا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ سے منشیات فروشوں کاخاتمہ اولین ترجیح ہے منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جن کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں۔

مزید :

علاقائی -