قصور، 13سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار 

قصور، 13سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار 

  

قصور(بیورورپورٹ)تھانہ الٰہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی، اقدام قتل، بھتہ خوری،ہوائی فائرنگ سمیت 13سے زائد وارداتوں میں ملوث اور دہشت کی علامت اللہ وسایا عرف مصباح خاں  کو گرفتار کرلیا گیا، شہری و سماجی حلقوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم اللہ وسایا عرف مصباح خاں کے خلاف تھانہ الٰہ آباد میں ڈکیتی کے دو، اقدام قتل اور لڑئی جھگڑے کے سات،گاڑی جلانے، ہوائی فائرنگ، بھتہ لینے، ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے چار مقدمات درج ہیں، جو کہ قصبہ الٰہ آبادکے رہائشیوں کیلئے دہشت کی علامت بنا ہوا تھا،ایک ماہ قبل ملزم نے الٰہ آباد میں واقع اے ڈی ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑی کو آگ بھی لگا ئی تھی۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوقصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او الٰہ آباد محمد لطیف گجر کو سپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔ پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارارنہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی اوقصور عمران کشور نے دہشت کی علامت ملزم کی گرفتاری پر تھانہ الٰہ آباد پولیس کو شاباش دی جبکہ شہری و سماجی حلقوں نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -