ڈولفن سکوارڈمیں جدید ٹیکنالوجی کے حامل نیو اینڈرائیڈ موبائل فونز تقسیم

ڈولفن سکوارڈمیں جدید ٹیکنالوجی کے حامل نیو اینڈرائیڈ موبائل فونز تقسیم

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی ڈولفن محمد راشد نے لاہور پولیس لیڈر شپ کی ہدایات پر ڈولفن سکواڈ کی ورکنگ میں مزید بہتری و ڈیجیٹللائزیشن کے لیے تمام سیکٹر انچارجز نے نیو اینڈرائیڈ ٹیلی فونز تقسیم کیے ہیں تاکہ سٹریٹ کریمینلز کی بروقت سرکوبی کے ساتھ ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن شپ سیف سٹی اتھارٹی، اوپس روم و کرائم پروفائلنگ یونٹ کے ساتھ کمیونیکشن کو مزید اپ گریڈ کیا جائے  یس پی ڈولفن نے والٹن ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی تقریب کے دوران تمام سیکٹر انچارجز کو اینڈ رائیڈ فونز تقسیم کیے اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز میر کاشف خلیل و ڈی ایس پی سول لائنز شاہد رشیدبھی موجود تھے ایس پی ڈولفن نے اس موقع پر سیکٹر انچارجز کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے وہ تمام گیجٹریز مہیا کی جارہیہیں جو کہ موجودہ پولیسنگ کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری ہیں آپ کو دئیے جانے والے اینڈرائیڈ فونز جدید سافٹ وئیرو ایپلیکشنز کے حامل ہیں جن میں جدید ٹیکنالوجی اور اپ گریڈڈ سافٹ وئیر اور ای ایپلیکشن جیسی سہولتیں انسٹال کی گئی ہیں تاکہ آپ بہتر طور پر اپنے فرائض ادا کر سکیں انہوں نے تمام سیکٹر انچارجز و سپروائزری آفیسرز کو تنبیہ کرہوئے کہا کہ اگر آپ کی آؤٹ پٹ میں مزید بہتری نہ آئی تو آپ کی جواب طلبی کی جائیگی اپنی بیٹ میں سنیپ چیکنگ و ڈیٹرنس و ہالٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتھ پٹرولنگ کے نظام میں اس انداز میں بہتری لائیں  کرائم کے ہاٹ سپاٹس پر اپنی پٹرولنگ پالیسی کو مقامی پولیس کے ساتھ ملکر مزید بہتر کریں  ایس پی ڈولفن نے مزید کہا کہ فورس کو پورے سپرٹ کے سات فیلڈ میں کام کرنا ہو گا ناقص کارکردگی و  سپرویژن پر سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی تمام سیکٹر انچارجز اپنی اپنی ٹیموں کی جامع پٹرولنگ کے ذمہ دار ہیں آئندہ سے ویکلی بنیادوں پر ہر ٹیم و سیکٹر انچارج کی فرداََ فرداََ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا

مزید :

علاقائی -