ساہوکا: مکان کرائے پر دیکر تھانے اطلاع نہ دینے پر 3مالکان کیخلاف مقدمہ درج
ساہوکا(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ ساہو کا دوران سرچ اپریشن تھانہ میں درج کروائے بغیر مکان کرایوں پر دینے والے مالک مکان رضا وٹو سکنہ ساہوکا، غلام محمدسکنہ ساہوکا،یسین موچی سکنہ ساہوکا کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا ۔
ایس ایچ او ساہوکا رائے عارف نے کہا کہ ساہوکا کے علاقہ میں شہری کسی شخص کو مکان رہائش کیلئے کرایہ پر دینے سے قبل تھانہ میں درج کروائیں بددیگر صورت قانونی کا روائی عمل میں لائی جائے گی۔