ٹوبہ ٹیک سنگھ: ستمبر میں 651ملزمان گرفتار، 779مقدمات درج کئے گئے 

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ستمبر میں 651ملزمان گرفتار، 779مقدمات درج کئے گئے 

  

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے گزشتہ ماہ ستمبر کے دوران ضلع بھر میں 779مقدمات درج کرکے651ملزمان کو گرفتار کیا،ضلع بھر سے دہشت کی علامت 209اشتہاری ملزمان اور 91عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا،پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 9لاکھ 29ہزار 800روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے61مقدمات درج کرکے اسی تعداد میں ملزمان گرفتار کیے گئے،جن کے قبضہ سے7 بندوقیں، 34پسٹل،11رائفلیں، ایک  کلاشنکوف، 6ریوالوراور 259گولیاں (راؤند) برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے110 مقدمات درج کئے اورملزمان کے قبضہ سے24.129کلوگرام چرس،2927لیٹر شراب،4.7کلو گرام ہیروئن،20گرام افیون برآمد کی،جواء کے7 مقدمات میں 39ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے122800روپے ریکوری کی،ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 110مقدمات درج کیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے حکم پرضلع بھر میں 31سرچ آپریشنزکے دوران1456 افراد کے کوائف کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی،ماہ ستمبر کے دوران اہم کیسز ٹریس کئے گئے جن میں تھانہ صدر ٹوبہ نے قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا،تھانہ پیر محل نے سوتیلی بیٹی کے ساتھ زبر دستی زناء کی کوشش کرنے والے ظالم باپ کو گرفتار کیا۔تھانہ رجانہ نے 14سالہ لڑکے کے ساتھ زبر دستی بداخلاقی کرنے والے نجی پٹرول پمپ کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کیا،تھانہ اروتی پولیس نے ڈی پی او رانا عمر فاروق کے نوٹس پر سود خور گروہ کے5ارکان کو گرفتار کیاجن کے قبضہ سے سود پر دی گئی رقم کے اشٹام پیپر،پرامیسری نوٹ وغیرہ برآمد ہوئے،

تھانہ چٹیانہ نے منشیات فروشوں کے بین الاضلائی گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے3کس ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے1980پونڈے اور360لیٹر دیسی شراب برآمد کرنا،تھانہ صدر کمالیہ نے ساس کو قتل کرنے والے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرنا شامل ہے، ڈی پی او کے حکم پرسی آئی اے سٹاف ٹوبہ، تھانہ سٹی ٹوبہ، تھانہ سٹی گوجرہ،تھانہ صدر گوجرہ،چوکی نشاط آباد سٹی گوجرہ اور تھانہ اروتی نے سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ ناجائز اور منشیات برآمدہوئی۔

ڈی پی او رانا عمر فاروق کی جرائم کے خلاف پالیسیوں کی بدولت نہ صرف کرائم میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضاء کو بھی فروغ ملا ہے۔

مزید :

علاقائی -