ممتاز ادیب ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی دو کتابیں منظر عام پر آ گئیں 

ممتاز ادیب ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی دو کتابیں منظر عام پر آ گئیں 
 ممتاز ادیب ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی دو کتابیں منظر عام پر آ گئیں 

  

لاہور(پ ر) ممتاز شاعر،ادیب اورماہر تعلیم ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی دونئی کتب ”صبح دوام۔پروفیسر صاحبزادہ عبدالرسول اور ”عزیز پاکستان۔ طارق عزیز منظر عام پر آ گئیں۔صبح دوام ممتاز مورخ،ماہر تعلیم،محقق، عالم دین،خطیب،دانشور اور نقاد پروفیسر صاحبزادہ عبدالرسول (1930۔2019)  کے بارے میں ہے۔ 304 صفحات پر مشتمل کتاب میں صاحبزادہ عبدالرسول کی شخصیت،علمی اور ادبی خدمات کا تذکرہ ہے۔یہ کتاب مثالی پبلی کیشنز فیصل آباد نے شائع کی ہے جس کی قیمت ایک ہزار روپے ہے۔ڈاکٹرہارون الرشید تبسم نے پروفیسر صاحبزادہ عبدالرسول کی تمام کتابوں پر سیر حاصل تبصرے کئے ہیں۔موصوف کے اعزاز میں منعقدہ مختلف تقریبات کا حال بھی کتاب کی زینت ہے۔صاحبزادہ سلیم الرسول،ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن، نور العین، مفتی محمد طفیل گوئندی، ڈاکٹر معین نظامی،رابعہ عابد،نازیہ رفیق شیخ،ڈاکٹر ایس ایم زمان،ڈاکٹر ریاض الحق طارق، ڈاکٹر ظفر اللہ بیگ،زاہد سعید شیخ،ممتاز عارف،آسیہ کلثوم سحر،پروفیسر ریاض احمد شاد،ڈاکٹر خورشید رضوی، طارق محمود تبسم،ارشد ملک،محمد طفیل ثاقب، محمود اسیر،اعجاز علی خان،ڈاکٹر زاہد منیر عامر،ملک اشرف ذکی اعوان،ذوالفقار احسن،حکیم عبدالرسول، میاں محمد آصف،مولانا محمد افضل،مولانا محمد حیات، پروفیسر شہزادہ حسن،فضل الرحمن عظیمی، یوسف خورشید، خواجہ اویس احمد شبلی پانی پتی، صاحبزادہ شمشاد حسین شاہد، زاہد ندیم اور کئی دوسرے احباب کی تحریریں شامل ہیں۔یہ کتاب ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کی اپنے استاد سے گہری عقیدت کا اظہار ہے۔عالمی شہرت یافتہ کمپیئر دانشو ر، شاعر اور ادیب عزیز پاکستان۔

طارق عزیز ڈاکٹر ہارون الرشید کی ایک منفرد کاوش ہے۔طارق عزیز 2مارچ 1938کو پیدا ہوئے اور 17جون 2020کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ ہارون الرشید تبسم نے طارق عزیز کے کئی پروگراموں میں شرکت کی۔ 384صفحات پر مشتمل کتاب میں طارق عزیز کی شخصیت اور فن و فکر پر سیر حاصل تبصرہ کیا گیا ہے۔ ہمزاد دا دکھ(شعری مجموعہ)،داستان (کالموں کا مجموعہ)،فٹ پاتھ سے پارلیمنٹ تک (سوانح عمری۔مختصر تعارف)اور طارق عزیز کی مختلف فلموں کا تذکرہ کتاب کی زینت ہے۔طارق عزیز کے معروف ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے انٹرویوز بھی کتاب میں شامل ہیں۔ایک باب طارق عزیز کی مشہور فلموں پر مشتمل ہے۔ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کے علاوہ جاوید چودھری،سعد اللہ شاہ،ممتاز عارف، ذوالفقار احسن، ڈاکٹر اشفاق احمد ورک،شاہد جاوید، محمد فاروق عزمی،ملک اشرف ذکی اعوان،علی احمد ڈھلوں، طاہر اشرف،سید تاثیر مصطفی،عطیہ افتخا ر، حرا اقبال، نور العین،تحریم فاطمہ، طارق طیب، فضا طاہر بٹ،ابراہیم جلیس،سلیم جعفری، حسین شاد، گوہر سلطانہ عزمی،رانی نذیر،ثناء اللہ کنجاہی،پروفیسر تفاخر محمود گوندل،ڈاکٹر محمد مشرف حسین انجم اور شہباز انور خان کی تحریریں بھی کتاب میں شامل ہیں۔یہ کتاب بھی مشہور اشاعتی ادارے مثالی پبلی کیشنز فیصل آباد نے شائع کی ہے

مزید :

رائے -کالم -