شمالی لاہور میں گرینڈ صفائی آپریشن، 11ہزار ٹن سے زائد کوڑ اتلف
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شمالی لاہور میں خصوصی صفائی آپریشن جاری۔ اس حوالے سے ادارے کی جانب سے متعلقہ علاقوں میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے گئے اور معمول کے آپریشن کے ساتھ بیک لاگ بھی کلئیر کیا گیا۔شمالی لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی کی دیہی یوسیز میں استعمال ہونے والی مشینری اور البیراک کی اضافی رینٹل مشینری کی مدد سے بیک لاگ کو کلئیر کیا جا رہا ہے۔ خصوصی صفائی آپریشن کی نگرانی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی سمیت ادارے کے اعلی افسران خود کر رہے ہیں۔خصوصی صفائی آپریشن کے نتیجے میں اب تک11 ہزارٹن سے زائدبیک لاگ کو کلیئر کیاجا چکا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف اور تعفن سے پاک ماحول فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے اور ادارہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شمالی لاہور سے تمام بیک لاگ کلئیر کرے گا۔
میں سر گرم عمل ہے۔ زیرو ویسٹ ہونے تک صفائی آپریشن جاری رہے گا۔شہری بھی صفائی قائم رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ نصب کردہ کوڑے دانوں میں ڈالیں۔ مزید براں ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ادارہ شہریوں کو صفائی کی سہولیات فراہم کرنے میں دن رات کوشاں ہیں۔ اہلیان لاہور سے بھی اپیل ہے کہ ادارے کے ورکرز کا ساتھ دیں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ مت پھینکیں۔ شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔