اپوزیشن کورونا کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،زرقا تیمور

اپوزیشن کورونا کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،زرقا تیمور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہاکہ اپوزیشن کورونا وائرس کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، عوام اور کارکنان کی زندگیوں کو اپنی چوری بچانے کے لئے استعمال نہ کریں، عوام کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل پیراء ہوں، سماجی فاصلوں کے ساتھ ساتھ ماسک کا استعمال کریں، کورونا کی نئی لہر کا عوام ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

،عوام اجتماعات میں جانے سے گریز کریں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں، احتیاط سے ہی اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جس طرح کورونا وائرس کا مقابلہ کیا ہے آج دنیا کی معترف ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -