میو ایمپلائز ویلفیئر فورم کااجلاس، تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ

میو ایمپلائز ویلفیئر فورم کااجلاس، تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)میو ایمپلائزویلفیئرفورم کا اجلاس حاجی عصر الدین کی صدارت اورمحمدطاہرخان میو کی نقابت میں پاک ٹی ہاؤس میں ہوا جس میں اکاؤنٹس آفیسرز ایسوسی ایشن اے جی پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمدسلیم میو،اے جی پی آر لاہور مجلس عاملہ کے رکن محمدطاہرخاں میو،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرقصور محمدطاہرخاں میو،نو منتخب فنانس سیکرٹری ایسوسی ایشن اکاؤنٹس ورکس عادل نذیر میو،ایس ڈی او ہائی وے راؤ یوسف، یٰسین خاں، اکاؤنٹس آفیسر شاہد توفیق میو، محمدآصف قصوری،اے جی پنجاب کے اسسٹنٹ کاؤنٹس آفیسر سخاوت علی،نوبزادہ سلیم اللہ خاں، شاہدبخاری، انکم ٹیکس کے چوہدری الیاس خاں، پروفیسر محمودالحسن میو نے شرکت کی۔ اجلاس میں مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا اور فیصل آباد میں دوران سروس فوت ہونے والے ملازمین کی بیوگان کو دوسال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود بیناولنٹ  فنڈ کی ادائیگی نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔