نشتر، کریم بلاک قبرستان کمیٹی کا مستقل آئین بنانے کا فیصلہ: ایس اوپیز پر عملدرآمد اور خریداری کیلئے کمیٹیا ں قائم 

نشتر، کریم بلاک قبرستان کمیٹی کا مستقل آئین بنانے کا فیصلہ: ایس اوپیز پر ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) علامہ اقبال ٹاؤن کے کریم بلاک،نشتر بلاک کی قبرستان کمیٹی کا ہنگامی اجلاس صدر عظمت چودھری کی صدارت میں ہوا کی،قبرستان کمیٹی کا مستقل آئین بنانے کا فیصلہ،صدر اور ممبران کے اختیارات کے تعین،ملازمین کے لیے ایس او پیز اور خریداری کے لیے کمیٹیاں قائم،علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں کے لیے میت قبرستان لانے کے لیے ایمبولینس کے استعمال کے لیے لائحہ عمل کی منظوری، لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کریم بلاک اور نشتر بلاک کے قبرستانوں میں علامہ اقبال ٹاؤن کے 26بلاکس اور4آبادیوں کے فوت ہونے والوں کو دفن کرنے کے حوالے سے عدالت کے فیصلے پر 100 فیصد عمل درآمد یقینی بنانے کی منظوری،سابق چیئرمین یونین کونسل سہیل بٹ (راڈو والے) آئین کمیٹی کے سربراہ مقرر،میاں اشفاق انجم، منصور نومی،وسیم لیاقت،ملک عابد حسین ممبر ہوں گے،معظم مفتی پرچیز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،ظفر ندیم چودھری، میاں اکبر،میاں صفدر ممبر ہوں گے، 12 ارکان کی قرارداد پر بلائے گئے اجلاس میں متفقہ طور پر طے کیا گیا کہ کمیٹی کے ممبران با اختیار ہوں گے، ایمانداری سے تصدیق کریں گے، اجلاس میں نشتر بلاک اور کریم بلاک قبرستانوں میں اب تک ہونے والے ترقیاتی کاموں کے اخراجات کی رپورٹ سیکرٹری نے پیش،کمیٹی کے سیکرٹری اظہر محمود سمیت اجلاس میں منصور نومی،سہیل بٹ،میاں اشفاق انجم،محمد رمضان،وسیم لیاقت،معظم مفتی،ظفر ندیم،عابد حسین آرائیں، میاں اکبر، ارشد اعوان،میاں عرفان، وقار خان، عظمت چودھری شریک ہوئے، گزشتہ 3 سال کے حسابات کی اڈٹ شدہ رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی منظوری دی۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -