جمیل پارک سمیت مختلف آبادیوں کیلئے ٹیوب ویل کا افتتاح

  جمیل پارک سمیت مختلف آبادیوں کیلئے ٹیوب ویل کا افتتاح

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)جمیل پارک حبیب پارک،اتفاق ٹاؤن اور ملحقہ آبادیوں کے لیے واٹر مینجمنٹ کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کی طرف سے نئے ٹیوب ویل کے افتتاح کی تقریب جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امیر فرید پراچہ،ناظم علاقہ ملک شفیق،منصورہ بازار کے صدر محمد حنیف،جے آئی لاہور کے صدر حافظ صہیب،قاری عطاء اللہ اور سیکرٹری بورڈ پروفیسر زاہد فاروق کھوکھر کی خصوصی شرکت،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم،فرید پراچہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی جذبے سے علاقے کو خوشحال بنانے میں کردار ادا کرتی رہے گی ، پروفیسر زاہد فاروق کھوکھر نے الخدمت فاؤنڈیشن کی ملک بھر میں کورونا کے دوران خدمات کو سراہا،ملک شفیق نے اہل علاقہ کو نئے ٹیوب ویل کی مبارک  باددیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی خدمت کرتی رہے گی۔ واضح رہے کہ منصوبے کی تکمیل الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہوئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -