مہنگائی نے جینا مشکل بنادیا، حکمران وعدے پورے کریں: عوامی مطالبہ 

    مہنگائی نے جینا مشکل بنادیا، حکمران وعدے پورے کریں: عوامی مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(افضل افتخار)ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہر طبقہ کا جینا محال کردیا، آئے روز ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کردیا جاتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں،وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کے خاتمے کا وعدہ کر کے   اقتدار میں آئے تھے مگر افسوس کی بات ہے کہ حکومت اس جانب توجہ نہیں دے رہی ان خیالات کا اظہارشہری اکرم، وسیم، عمران، زنیر، شوکت،حاکم خان، بدر خرم،منیر، تنویر،عامر حیات اور شرجیل نے روزنامہ پاکستان کے سروے میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی کی پہلے ہی بہت قلت ہے اول تو مل ہی نہیں رہی اور اگر مل بھی جائے تو بہت مہنگے داموں فروخت ہورہی ہے ادویات، سبزیوں، پھلوں اور گوشت کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ہم وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہنگائی کے فی الفور خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ عادل خان،ندیم حسین، بدر خان، ٹیپو، ہمایوں خان اور دلبر نے کہا کہ اتنی مہنگائی تو پہلے کبھی نہ تھی اور اس حکومت نے عوام سے جو بھی وعدہ کئے اب تک کوئی بھی پورا نہیں ہوسکا حکومت صرف اپنے اقتدار بچانے کیلئے کام کررہی ہے اس کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔جعفر،بدر حسین، مامون خان، حارث سہیل،بایر نبیل، عظمت، راحت اور شہزاد نے کہا کہ حکومت کو مزید کچھ وقت دینے کی ضرور ت ہے ملک میں مہنگائی مصنوعی ہے اور امید ہے کہ حکومت جلد ہی ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے گی اور جلد ہی مہنگائی کا خاتمہ ہوجائے گا وزیر اعظم عوام کے ساتھ مخلص ہیں اور وہ ضرور اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔