اپوزیشن اتحاد کرپشن بچاتے بچاتے تھک جائیگا،ہمایوں اختر

اپوزیشن اتحاد کرپشن بچاتے بچاتے تھک جائیگا،ہمایوں اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیرہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد ’’کرپشن اور لیڈربچاؤ“تحریک چلاتے چلاتے تھک جائے گا لیکن اسے کامیابی نہیں ملے گی، سینیٹ انتخابات سے قبل استعفوں کی دھمکی سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے،اپوزیشن ملک وقوم کودرپیش مشکلات کیلئے نہیں ”نظریہ کرپشن“ کے تحت اکٹھی ہوئی ہے۔ 

ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ آج اپوزیشن کو کرپشن کیسزمیں ریلیف مل جائے تویہ ایسے فرینڈلی ہو جائیں گے کہ جیسے انہیں کبھی حکومت سے کوئی شکایت تھی ہی نہیں۔