پاک فوج کی ملک و قوم کے لئے بے مثال خدمات ہیں 

پاک فوج کی ملک و قوم کے لئے بے مثال خدمات ہیں 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاک فوج کی ملک و قوم کی حفاظت اور استحکام پاکستان کیلئے قربانیاں تاریخ کا کھلا باب ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے  ان خیالات کا اظہار ہال روڈ کے تاجر رہنما فیصل محمود نے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ  ہزاروں جوانوں اور  افسروں نے  دھرتی کی حفاظت میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ قوم دفاع وطن کیلئے ملکی سرحدوں پر کھڑے اپنے محافظوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 پاکستان کے بائیس کروڑ عوام ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی سالمیت اور بقا کیلئے ساری قوم متحد ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -