وزیر اعظم کا ویژن ملک و قوم کی حقیقی خدمت ہے،ملک زمان

وزیر اعظم کا ویژن ملک و قوم کی حقیقی خدمت ہے،ملک زمان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 146 پاکستان تحریک انصاف ملک زمان نصیب نے لیاقت باغ میں تحریک انصاف کی تقریب حلف برداری کو شاندار اور کامیاب اجتماع قرار دیتے ہوئے کہا کہ کپتان کے سپاہیوں نے تاریخی مقام پر اپنے قائد سے غیر مشروط عہد وفا کی تجدید کرکے تاریخ رقم کردی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ملک و قوم کی حقیقی خوشحالی ہے۔ 

ملکی معیشت کو بیساکھیوں کے سہارے سے نکال باہر لانا ہے۔ قومیں مسلسل محنت عزم اور جدوجہد سے آگے بڑھتی ہیں۔ تحریک انصاف کی سمت درست ہے سفر کی رفتار میں توازن ہے انشااللہ دائمی کامیابی مملکت خداداد پاکستان کا مقدر بنے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -