آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننا عوام دشمنی ہے،ایڈون سہوترا

آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننا عوام دشمنی ہے،ایڈون سہوترا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ پنجاب کے نائب صدر ایڈون سہوترا نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ہر شرط پر من و عن عملدرآمد کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے آئی ایم ایف کی طرف سے قرض قسط کی بحالی اور ادائیگی کے لئے بجلی اور گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی شرط رکھی گئی اور دوسری ضرورتوں پر دی جانے والی سرکاری رعایت بھی بند کرنے کو کہا گیا ہے۔

 ان میں یوٹیلٹی سٹورز اور گندم وغیرہ کی سبسڈی بھی شامل ہے۔ بجلی پہلے ہی مہنگی، گیس کے نرخ بڑھانے کی تیاری کی جارہی ہے یوٹیلٹی سٹورز پر پہلے ہی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جا چکا ہے یہ سبسڈی میں کمی کا نتیجہ ہے، جو پہلے ہی3ارب تک آ گئی تھی۔