بلدیاتی انتخابات کا اعلان قابل تحسین فیصلہ ہے،میاں جاوید
لاہور(بزنس رپورٹر) سابق ٹاؤن ناظم سمن آباد میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا اعلان وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا قابل تحسین فیصلہ ہے۔ گلی محلے دیہی و شہری علاقوں کالونیز کچی آبادیاں کے سیوریج واٹر بجلی گیس کے معمول اور روزمرہ کے مسائل کا حل بلدیاتی نظام کے علاوہ ممکن نہیں ہے۔ عام آدمی کے مسائل کا ادراک اور عملی کام کے حوالے سے بطور ٹاؤن ناظم انتھک محنت کی۔
جس کی گواہی آج بھی سمن آباد کے لوگ محبت اور احترام سے یاد کرکے دیتے ہیں۔ بلدیہ عظمی لاہور میں عام آدمی کیلئے ریلیف کے دروازے کھولنے کیلئے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کروں گا۔ انشااللہ میئر صوبائی دارلحکومت منتخب ہوکر داتا کی نگری کے ثقافتی تاریخی اور قدیمی حسن کو چار چاند لگانے اور میٹروپولیٹن سٹی کے دیرینہ مسائل کو برق رفتاری کے ساتھ حل کریں گے۔