ایوان میں عوامی ایشو پر کوئی بھی بات نہیں کرتا،الطاف شاہد

ایوان میں عوامی ایشو پر کوئی بھی بات نہیں کرتا،الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ ایوانوں میں کوئی عوامی ایشوز پربات نہیں کرتا۔  حکمرانوں نے اپنی نااہلی چھپانے اور عوام کی آوازدبانے کیلئے مسائل کا جال بچھادیا۔محرومیوں کے مارے بیچارے عوا م کی چیخوں سے چوروں کی صحت پرکوئی فرق نہیں پڑتا۔

مرکزاورصوبہ سندھ کے حکمران اہلیان کراچی کومسلسل طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔ نام نہاد تبدیلی کے علمبرداروں اوران کے پیشرو بدعنوان حکمران طبقہ کی سوچ میں کوئی فرق نہیں ہے۔حکومت اوراپوزیشن دونوں میں سے کوئی بھی عوام کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار نہیں۔مہنگائی کے بوجھ سے نجات کیلئے عوام کی دوہائی کون سنے گا۔زیادہ ترارکان اسمبلی کواپنے اپنے قائدین کی قصیدہ خوانی کے سواکوئی کام نہیں۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزیدکہا کہ حکومت اوراپوزیشن کی طرف سے ایک دوسرے کی ذاتیات پرحملے ناقابل فہم اورناقابل معافی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کاعوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے دوسروں کامذاق اڑانااوران کی تضحیک کرنا آئینی منصب کے شایان شان نہیں۔انہوں نے کہا کہ خدارا2020ء میں 1990ء کی دہائی والی سیاست نہ دہرائی جائے ورنہ ایوانوں میں بیٹھے سیاستدانوں کی ساکھ راکھ کاڈھیربن جائے گی۔عمران خان کوسیاست کی سوجھ بوجھ نہیں،وہ ہمارے قائدسیّد مصطفی کمال سے سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ سیّد مصطفی کمال نے پی ایس پی کے پرچم تلے جس منظم اورموثرانداز سے پاکستانیت کادرس دے رہے ہیں وہ قابل قدراورقابل رشک ہے۔مالیاتی سیاست شروع دن سے ریاست کیلئے بوجھ ہے،ملک بچانے اوراسے معاشی طاقت بنانے کیلئے نظریاتی سیاست کوفروغ دیناہوگا۔انہوں نے کہا کہ مادروطن کے چاروں صوبوں کے جولوگ نظریاتی سیاست کے خواہاں ہیں انہیں سیّد مصطفی کمال سے زیادہ موزوں کوئی قائداورپی ایس پی سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں ملے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -