بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،اسلم اقبال

بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،اسلم اقبال

  

لاہور(پ ر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کے  ہمراہ سمن آباد بٹ گراونڈ اور دیگر پارکوں کا دورہ کیا، پارکوں میں تفریحی سہولیات بہتر بنانے کے امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پرمیاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحتمندماحول اور بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ بٹ گراؤنڈ پارک کو ملا کر ایک بڑا فیملی پارک بنایا جائے گا۔شہر بھر میں تمام پارکوں کی بحالی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ماضی کی حکومتوں کی طرح کاغذوں میں نہیں عملی طور پر کام کررہی ہے۔سیاسی پارٹیاں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرتی رہتی ہیں تحریک انصاف کو کوئی ڈر نہیں۔

اگر کسی نے سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔سزایافتہ مجرم باہر بیٹھ کر جو حرکتیں کررہا ہے، قوم دیکھ رہی ہے۔یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا۔یہ قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے اداروں سے بڑا ہونے کی کوشش کر تے ہیں۔کرپشن پر سزا ملنے پر پوراخاندان احتجاج کے لئے نکل کھڑا ہو یہ مناسب نہیں۔باہر بیٹھ کر بھاشن دینے کی بجائے سزا یافتہ واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرے۔دوسری طرف پیپلزپارٹی نے بھی قومی وسائل کی لوٹ مار میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اپنی کرپشن چھپانے کیلئے انہوں نے احتجاج کا راستہ اپنایا ہے۔ اپوزیشن  نے اپنی طاقت مظاہرہ کرنا ہے تو کرلے اب قوم بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہر ملک میں عدلیہ کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔ مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف ن ہیں عدلیہ کے خلاف ریلی نکالنا چاہتی ہے۔اہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اپوزیشن کو بھی چاہیے اداروں کا احترام کرے۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ بٹ گراونڈ میں فیملی پارک بنانے کیلئے پی ایچ اے جلد کام شروع کردے گا۔ شہر بھر کے تمام چھوٹے اور بڑے پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار کی نسبت پی ایچ اے جو کام کیا  اس کی مثال ماضی میں نہیں ہے۔شہر کو سرسبز اور شاداب بنانے کے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -