ایل ڈی اے نے 48نئے کاروبار شروع کرنے کی اجازت دیدی
لاہور (جنرل رپورٹر)کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایل ڈی اے کا اہم اقدام،48نئے کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے دی۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمدعزیز تارڑکی زیرصدارت منعقدہ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے اجلاس میں لاہور ڈویژن کی حدود میں 48نئے کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ایل ڈی اے کی طرف سے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بنائے جانے والے لینڈ یوز ریگولیشنز پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے اور نئے کاروبار شروع کرنے کے لئے ڈیڑھ سال سے زیر التواء درخواستوں کی منظوری شروع کر دی گئی ہے۔ کمیٹی کے اجلاس میں لاہور ڈویژن کی حدود میں 28 پٹرول پمپ یا فلنگ سٹیشن،5ایل پی جی سٹوریج سائٹس، 3 آئل سٹوریج سائٹس، 6 سکول، دو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں۔
، دوہسپتال اور ایک پاور ہاؤس قائم کرنے کے لئے زمین کے استعمال میں تبدیلی کی منظوری دے دی گئی۔