تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی جدوجہد زندگی کا مشن ہے،اکبر بٹ
لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین سپریم کونسل پاکستان تاجر گروپ اکبر بٹ نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد زندگی کا مشن اور فرض اولین ہے۔ تاجروں پر غیر ضروری ٹیکسوں کا نفاذ اور پکڑ دھکڑ کی پالیسی ملکی معیشت کو شدید نقصان کا باعث بن رہی ہے۔ حکومت اور اداروں کے سامنے تاجروں کے حقوق کی ترجمانی کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔