سیاسی بیروزگاروں کا اتحاد حکومت کا کچھ نہیں بگا ڑ سکتا،رخسانہ نوید

سیاسی بیروزگاروں کا اتحاد حکومت کا کچھ نہیں بگا ڑ سکتا،رخسانہ نوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے کہا کہ سیاسی بے روزگاروں کا اتحاد حکومت کا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکے گا، کرپٹ ٹولہ نیب کے ادارے کو ختم کر کے این آر او چاہتا ہے، قوم کبھی بھی کرپٹ ٹولے کی چوری بچانے کے لئے سڑکوں پر نہیں نکلے گی،عوام پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان چوروں سے ہوشیار رہیں۔

، انہوں نے کہاکہ لوٹ مار کا دور ختم ہو چکا ہے، ملک ترقی کی راہ پر گامز ن ہے، کرپٹ ٹولے کابلاتفریق احتساب کیا جا رہا ہے،ملک کو درست سمت پر ڈال دیا گیا ہے۔