روزگار سکیم سے تمام افراد فائدہ حاصل کرسکتے ہیں،سعدیہ سہیل

روزگار سکیم سے تمام افراد فائدہ حاصل کرسکتے ہیں،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب روزگارسکیم سے یونیورسٹی گریجوایٹ، بزنس ایکسپرٹس،ٹیکنیکل اورووکیشنل ٹریننگ یافتہ حضرات،ماحول دوست کاروبار، دستکار،ہنرمندافراد اس قرضہ سکیم سے فائدہ اٹھا کراپنے بزنس کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔پنجاب روزگار سکیم کے ذریعے ٹیکسٹائل کے 26سب سیکٹرز سمیت23مختلف شعبوں کے 339سب سیکٹرزکیلئے کاروبار،تجارت اور مینو فیکچرنگ کے لئے چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے - ان قرضوں سے خاص طورپر کاٹیج انڈسٹری کوفروغ ملے گا۔
-پنجاب روزگار سکیم کے تحت قرضے کے اجراء کے عمل کو آسان سے آسان تر بنانے پر توجہ دی گئی ہے- 

انہوں نے کہا کہ نوجوان PSIC،بینک آف پنجاب کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن درخواست فارم جمع کراسکتے ہیں -درخواست گزار پنجاب روزگار ایپ کے ذریعے بھی اپلائی کرسکتے ہیں -انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ویڑن نوجوانوں کومعاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنا ہے-نوجوانوں کو نوکریاں تلاش کرنے کی بجائے دوسروں کو ملازمتیں دینے کے قابل بنا رہے ہیں - سب سے بڑا سرمایہ ہنر ہے اور ہم ہنر کو سرمایہ کاری میں بدلنے کا عزم رکھتے ہیں -نوجوان پنجاب روزگار سکیم سے مستفید ہوکر معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں گے-