سید انور شاہ کے مزار کی بندش ختم کی جائے،پاکستان انقلابی پارٹی 

سید انور شاہ کے مزار کی بندش ختم کی جائے،پاکستان انقلابی پارٹی 

  

لاہور(پ ر)پاکستان انقلابی پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے ضلع اوکزئی ہنگو کا دورہ کیا۔ لاہور سے جاری ہونیوالی پریس ریلیز کے مطابق اس دورے میں پاکستان انقلابی پارٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر مشتاق چوہدری، مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران عادل محمود،مجاہد طور ی اور ضلع چارسدہ کے آرگنائزر امداد اللہ شامل تھے۔ پاکستان انقلابی پارٹی کے ممبران نے اورکزئی میں 14 دن سے جاری دھرنے میں بھی شرکت کی۔ عوام کے اس دھرنے کی وجہ پشتو کے مشہور صوفی شاعر سید انور شاہ کے مزار کی بیس سال سے جاری بندش ہے۔ رہنماؤں نے اس موقع پر احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزار کی بندش فرقہ ورانہ فسادات کی وجہ بن سکتی ہے۔ رہنماؤں نے حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں اور تعلیم آور صحت کی سہولیات کی عوام تک رسائی نہ ہونے پر بھی حکومت پر تنقید کی۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ سید انور شاہ کے مزار کی بندش کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -