شہبازشریف کی اہلیہ،بیٹوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  شہبازشریف کی اہلیہ،بیٹوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلافقرارداد اسمبلی ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے شہبازشریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کے نام پر ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کردی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مسلم لیگ(ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہبازشریف کی اہلیہ اور ان کی بیٹیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔عمران خان انتقام کی آگ میں اندھے ہو چکے ہیں۔عمران خان سیاست کو اسمبلیوں اور سڑکوں سے گھر تک لے آئے ہیں۔بہو،بیٹیوں اور ماؤں کی عزت کا درس دینے والی آج خواتین کو بھی اپنی انتقامی سیاست کا نشانہ بنارہے ہیں۔ملک میں احتساب کے نام پر ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔

یہ ایوان وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -