خوبصورت کیف درجنوں فیک آئی ڈیز سے پریشان

خوبصورت کیف درجنوں فیک آئی ڈیز سے پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ خوبصورت کیف اپنی درجنوں فیک آئی ڈیز سے پریشان،پرستاروں سے فیک آئی ڈیز ان فالو کرنے کی اپیل، سٹیج اداکارہ خوبصورت کیف کے ان دنوں فیس بک پر درجنوں فیک آئی ڈیز بن چکے ہیں جن کی وجہ سے خوبصورت کیف پریشانی کا شکار ہو چکی ہیں۔ خوبصورت کیف نے بتایاکہ کسی نے ان کے درجنوں آئی ڈیز بنا لئے ہیں جن سے ان کے دوستوں کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی جارہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان فیک آئی ڈیز سے انہیں غلط قسم کے میسیجزبھی بھیجے جارہے ہیں۔
 ان کا کہنا تھا کہ ان کا صرف ایک ہی اوریجنل اکاؤنٹ ہے جس کی انہوں نے تصویر بھی شئیر کی۔
 اور کہاکہ اس اکاؤنٹ کے علاوہ باقی سب فیک اکاؤنٹ ہیں اس لئے ان کے دوست احباب اور پرستار ان فیک اکاؤنٹس کو رسپانس نہ دیں اور ان کے خلاف فیس بک انتظامیہ کو رپورٹ کریں تاکہ یہ اکاؤنٹس بند ہوسکیں۔خوبصورت کیف کا کہنا تھا کہ وہ جلد ان فیک اکاؤنٹس بارے سائبرکرائمز میں بھی درخواست دینگی تاکہ یہ فیک اکاؤنٹس چلانے والے قانون کی گرفت میں آسکیں۔

مزید :

کلچر -