اداکارہ وماڈل نتاشہ حسین کی بیٹی تانیا کے ہمراہ وائرل تصویر
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل نتاشہ حسین کی بیٹی تانیا کے ہمراہ وائرل تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف حیرانگی کا اظہار کیا بلکہ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے۔ نتاشہ نے بیٹی کے ہمراہ نجی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں سے اْن کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نتاشا حسین اپنی بیٹی کی کامیابی کے لئے دن رات کوششوں میں مصروف تاہم ابھی تک اسے کوئی قابل ذکر کامیابی نہیں مل سکی۔