زرعی یونیورسٹی ملک کی بہترین درسگا ہوں میں سے ایک ہے: پروفیسر جہان بخت 

زرعی یونیورسٹی ملک کی بہترین درسگا ہوں میں سے ایک ہے: پروفیسر جہان بخت 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت نے اپنی، فیکلٹی اور عملہ کی جانب سے نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو زرعی یونیورسٹی پشاور میں آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس یونیورسٹی کو پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں اعلی مقام حاصل ہے  یہ یونیورسٹی اپنے آغاز سے ہی اپنے طلبا کو بہترین دستیاب سہولیات مہیا کررہی ہے۔  یونیورسٹی معیاری زرعی اور انتظامی تعلیم و تحقیق فراہم کر رہی ہے۔ یونیورسٹی میں موجودہ سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زیادہ کتابیں اور جرائد کے ساتھ کشادہ لائبریری موجود ہے،  یونیورسٹی میں 12 سے زیادہ کمپیوٹر لیبارٹریاں ہیں۔  طلبا کو تحقیقاتی مواد اور جرائد تک پہنچنے کے لئے انٹرنیٹ تک مفت رسائی حاصل ہے۔  ہر شعبے میں سائنسی لیبارٹریز اور 400 ایکڑ سے زیادہ فارم اراضی طلبا اور فیکلٹی ریسرچ کے لئے مختص کی گئی ہے۔  یونیورسٹی میں تجربہ کار فیکلٹی موجود ہیں.  ان تمام سہولیات کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی طلبا کے لئے بہترین ماحول بھی فراہم کررہی ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے بیشتر فارغ التحصیل طلبا اس وقت سرکاری، غیر سرکاری اور بین الاقوامی تنظیموں میں قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔  بہت سے لوگوں نے یورپی اور امریکی یونیورسٹیوں میں مزید اعلی تعلیم کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے نئے آنے والے طلبا پر زور دیا کہ اگر آپ پوری لگن اور عزم کے ساتھ سخت محنت کریں گے تو کامیابی آپ کی قدم چومے گی. انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ یونیورسٹی کی طرف سے آپ کو معیاری تعلیم و تحقیق کے لئے تمام سہولیات مہیا ہوگی۔انہوں نے طلبا کی بہترین مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -