ڈیرہ،غیر قانونی طور پر ترکی جانیوالے 2 افغانیوں کو  حراست میں لے لیا گیا

ڈیرہ،غیر قانونی طور پر ترکی جانیوالے 2 افغانیوں کو  حراست میں لے لیا گیا

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)غیر قانونی طور پر پاکستان کے راستے ترکی جانے والے دو افغان باشندوں کو آرمی چیک پوسٹ درابن پر حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیک پوسٹ درابن پر دو مشکوک افراد کو تلاشی کی غرض سے روکا گیا تو دوران تفتیش معلوم ہوا کہ دونوں مشکوک افراد افغان باشندے ہیں اور ان کی شناخت سمیع اللہ ولد ملاخیل قوم ملک زئی اورخالد ولد یار گل قوم حمزہ خیل سکنائے گاں زمہ ضلع زمان خان صوبہ شمالی کابل افغانستان کے ناموں سے ہوئی،تاہم وہ پاکستان میں داخلے اور قیام کی سفری دستاویزات پیش نہ کرسکے۔ دوران تفتیش دونوں افغان باشندوں نے بتایا کہ وہ ایجنٹ کے ذریعے پاکستان کے راستے ایران اور بعدازاں ترکی جانا چاہتے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -